: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،یکم، جنوری(اعتمادنیوز)ہمایوں نگر پولیس حدود میں ایک 45سالہ آٹو سرویس گریج کے مالک کا چہارشنبہ کے ابتدائی اوقات میں وحشیانہ انداز میں قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نعش شیخ عبدالرزاق ولدشیخ آدم کی ہے جو ملے پلی لکشمی نگر کا رہائشی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ گولو،حمید،گورا قیوم،ندیم
کالا قیوم،خالد،اور دوسروں نے رزاق گریج میں داخل ہوکر اسٹک اور چاقوسے صبح2.30بجے حملے کردیااور فرارہوگئے۔جسکی وجہ سے رزاق کو کئی زخم آئے۔رزاق کو فوری طور پر عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ چہارشنبہ کی صبح 9بجے دوران علاج فو ت ہوگیا۔پولیس نے ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کے پچھے پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔